مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہ مزاحمتی حملوں کی ایک نئی لہر میں جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے کریات شمعونہ پر کم از کم 100 میزائل داغے گئے ہیں۔
صیہونی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے داغے گئے 10 میزائلوں سے کرمیل کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔
ادھر صیہونی حکومت کے طبی مرکز "ضیف" نے بھی تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران جنوبی لبنان کے محاذ جنگ سے سات زخمی فوجیوں کو اس مرکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
المیادین کے رپورٹر نے بھی اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان سے راکٹ حملوں کے بعد کریات شمعونہ، کفر جلادی اور کفریوال کی بستیوں میں بیک وقت کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
صیہونی رجیم کے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بھی حزب اللہ کے میزائل حملے کے بعد مقبوضہ بستی المنارہ میں آگ لگنے کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ